اسرائییلی حکومت کی منظوری کے بعد اس کی فوج نے غازہ میں جنگ بندی اور انخلا کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متعلقہ فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ غازہ میں جنگ بندی اس وقت نافذ ہوچکی ہے۔
اس وقت قابض فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کے مطابق عمل کر تے ہوئے اعتبار سے خود کو واپسی کے لیے تیار کرلیا ہے،لیکن کسی بھی خطرے کے صورت میں وہ جوابی کارروائی کرسکتے ہیں۔
حمماس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں غمالیوں کو رہا کردیا جائے گا۔
معاہدے کی رو کے سے انسانی ہمدری پر مبنی امداد کے 600 ٹرک شہر میں داخل ہونگے جن میں طبی سامان اور رہائشی کیمپوں کے لیے سامان بھی شامل ہوگا۔

