• Home  
  • مشرق وسطیٰ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے دستخط ،یہاں تک پہنچنے میں 3000 سال لگے
- ٹاپ سٹوری

مشرق وسطیٰ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے دستخط ،یہاں تک پہنچنے میں 3000 سال لگے

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں غازہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ اس امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار […]

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں غازہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ اس امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار انسان” اور “عظیم جنرل” قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، تاریخی دن ہے ،امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے امن معاہدہ ممکن ہوا، اس امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔  مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غا زہ میں تعمیر نو کریں گے، آج پوری دنیا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں