نوبیل امن انعام یا فتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ میں نے ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکا یک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں پھر دوستوں نے اسے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا اور الٹیاں ہوئیں۔
weedکا نشہ جس کو اردو میں عموماً بھنگ یا چرس کا نشہ شمار کیا جاتا ہے ۔ویڈ میں ایک کیمیکل ہوتا ہے جس کو THC کہا جاتا ہے یہی مادہ پھر دماغ پر اثر ڈال کر نشہ پیدا کر تا ہے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوں میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ نشہ کے بعد یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ لگتا تھا وہ سب بھول چکی ہیں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔
یہ بھی پڑھیں
نوبیل انعام کا آغاز کیوں ہوا جس کی خواہش طاقتور امریکی صدر بھی رکھتے ہیں۔ – urdureport.com
وینزویلا کی خاتون سیاستدان نے امن کا نوبل انعام2025جیت لیا، ٹرمپ آوٹ – urdureport.com
اُن کا کہنا تھا کہ دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے منع کیا کہ خون میں نشے کا اثر باقی رہتا ہے، وہ ساری رات اس ڈر سے نہیں سوئی کہ دوبارہ شاید زندہ اٹھ ہی نہ سکے۔

