امریکی عدالت نے ایران سے بیلسٹک میزائل کے پرزہ جات اور دیگر ہتھیار یمن پہنچانے کے الزامات کے حوالےسے کسی کیس سماعت کی اور اس میں الزام چابت ہو نے پر پاکستانی شہری کو 40 سال قید سنائی گئی ہے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد پہلوان نامی پاکستانی شہری پر یہ الزام تھا کہ وہ ماہی گیروں کی کشتی کا استعمال کر کے ایران کے بیلسٹک میزائل کے پرزے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کو پہنچاتے تھے۔ جس کو 2024 میںامریکی فوجہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
محمد پہلوان کو جنوری 2024 میں بحیرہ عرب میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا تھا جس کے دوران امریکی نیوی کے دو اہلکار بھی ڈوب گئے تھے۔
پہلوان کے ساتھ کام کرنے والے افراد نے ان کے خلا گواہی دی اور کہا کہ اُنھیں صرف یہی معلوم تھا کہ وہ ماہی گیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی فوج نے گذشتہ برس یہ آپریشن ایسے وقت میں کیا تھا جب ایران نواز حوثی باغیوں نے حماس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے تھے۔

