• Home  
  • شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- کھیل

شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال […]

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  شاہین آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

25 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز  کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں