بھارت کے کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھ دیا ہے اور ٹرافی کی ڈیمانڈ کی ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔
اے سی سی نے بی سی سی آئی کو کہا ہے کہ جوابی ٹرافی لینی ہے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی۔کی تقریب کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے، ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں ہو گی۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر – urdureport.com
اب کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ایک دن کا ٹیسٹ 20 آگیا، کیا کرکٹ بدل رہی ہے؟ – urdureport.com

