پاکستان نے امریکا کے کہنے پر افغانستان میں رجیم چینج کی سازش کا الزام سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
عرب نیوز کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں کیوں کسی حکومت کی تبدیلی کی ضرورت ہوگی؟ ہم 4 یا 5 دہائیوں سے افغانستان کے معاملات میں الجھے رہے ہیں ۔
۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں بھارت سمیت افغانستان کےکسی بھی ملک کےساتھ تعلقات پرکوئی اعتراض نہیں، جب تک ان کے اقدامات ہماری حدود سے تجاوز نہیں کرتے، یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔
دوسری جانب رائٹرز کوانٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھ کہ افغانستان سے کسی بھی حملے کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائےگا۔ طالبان رجیم کو شدت پسندوں کو قابو میں رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سےدراندازی رکے گی تومعاہدہ برقرار رہے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی کارروائیاں معاہدے کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
دہشتگردی ہی تعلقات میں تناؤکی اصل وجہ ہے۔ معاہدے کی بڑی شرط ہے کہ فتنہ الخوارج کی سرپرستی نہ ہو، افغان وزیرِدفاع نے بھی مان لیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
دوحہ مذاکرات کامیاب پاکستان افغانستان جنگ بندی پر راضی – urdureport.com
پاک افغان جنگ بندی میں مزاکرات کی تکمیل تک تو سیع – urdureport.com

