امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے جہاں انڈیا کے سات طیارے گرائے جانے کی بات کی ہے وہیں یہ دعویٰ کیا کہ وہ اب تک 7 جنگیں رکوا چکے ہیں۔امریکی صدر نے پاک-بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک-بھارت جنگ میں 7 طیارے گرے تھے، پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ بھی شروع ہوسکتی تھی، میں نے پاک بھارت جنگ مداخلت کرکے رکوائی۔
جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل کی خریداری روکنے کا یقین دلایا ہے، امریکی صدر نے چین سے بھی روسی تیل کی خریداری رکوانے کا بھی انتباہ دے دیا۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔
پیر کے روز انہوں نے اس فہرست میں، ایک بار پھر، جاری روس-یوکرین جنگ کا اضافہ کیا جس کی وہ فی الحال ثالثی کر رہے ہیں، لیکن پھر وہ ’روکا ’ سے ’ حل کیا ’ کی طرف بڑھ گئے۔امیں نے سوچا تھا کہ جو سات ( جنگیں) ہم نے ’ حل’ کی ہیں، ان میں سے یہ سب سے آسان ہوگی، لیکن آپ کبھی نہیں جانتے کہ جنگ میں کیا ہوتا ہے۔’
بھارتی روزنامے ہندوستان ٹائمز کی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی ان جنگوں کی فہرست میں ایک اور جنگ کا اضافہ کردیا جن کے بارے میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ جنگیں روکی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان میں سے چار جنگوں کو انہوں نے تجارتی محصولات کو ترغیب کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روکا، ان جنگوں کی فہرست اب تک 6 پر برقرار رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تجارت کے بدلے مدد کی پیشکش پرپاک-بھارت جنگ رکوائی، صاف کہا تھاکہ پاکستان اور بھارت لڑتے رہے تو امریکا تجارت نہیں کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں
مودی کو کہہ دیا پاکستان سے جنگ نہیں ہو نی چاہیے۔ٹرمپ – urdureport.com
یوکرین جنگ کو روکنے کے لیے ٹرمپ پوٹن ملاقات منسوخ – urdureport.com

