• Home  
  • کینیڈا نے امریکہ کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- دنیا

کینیڈا نے امریکہ کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈا نے امریکا کے ساتھ دھوکا کیا اور پکڑا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے معاملے پر تنقیدی اشتہار کے سبب کینیڈا کے ساتھ ہونے والے تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے طویل عرصے سے ٹیرف […]

کینیڈا کی صوبائی حکومت کی جانب چلائے گئے اشتہار میں امریکہ کے سابق قدامت پسند صدر رونالڈ ریگن کہہ رہے تھے کہ ٹیرف سے ’ہر امریکی متاثر ہوتا ہے۔‘

سوشل میڈیا سائٹ پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ اشتہار ’ہولناک‘ اور ’جھوٹ‘ پر مبنی ہے اور انھوں نے لکھا کہ اسی لیے بات چیت ’ختم‘ کی جا رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اقتدار سنھبالنے کے بعد کینیڈا کی مصنوعات پر 35 فیصد لیوی نافذ کی تھی جبکہ مخصوص صنعتوں جیسے کار مینوفیکچرنگ اور سٹیل انڈسٹری کو خصوصی طور نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان ٹیرف سے کینیڈا کے صوبے انٹاریو سب زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں