معروف اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب چاہے جیل سے با ہر آسکتا ہے یہ میں بار بار کہہ چکا ہوں لیکن اس کے لیے اسے نواز شریف بننا پڑے گا اور عمران خان نواز شریف بننا نہیں چاہتے۔
انہو ں نے ایک پروبگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سنہ 2000 میں براہ راست جیل سے جدہ پہنچے پھر اس کے بعد دوبارہ کچھ سالوں بعد جیل سے سیدھا لندن پہنچے،تو عمران خان بھی کہیں نہ کہیں جیل سے دوسرے ملک میں جا سکتا ہے ،لیکن عمران خان چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے نواز شریف نہیں بننا۔
حامد میر نے کہا کہ اگر عمران خان نے نواز شریف نہیں بننا تو پھر ان کے سپورٹرز صبر کریں یا پھر خود تحریک چلوا کر اس کو رہا کروائیں اگر رہا نہیں کوا سکتے تو پھر وہ تو اپنی تحریک چلا رہا ہے اور اس کی تحریک کیا ہے میں نے نواز شریف نہیں بننا۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو بنی گالہ منتقل کر نے کی حکومتی تجویز – urdureport.com
وزیر اعلیٰ کے پی کے کے لیےعمران خان نے ایک سٹوڈنٹ لیڈر کا انتخاب کیوں کیا؟ – urdureport.com

