وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ خواجہ سراوں (مخنث)حضرات کے لیے ہسپتالوں میں الگ وارڈ بنا ئے جایں گے اور اس مقصد کے لیے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں مخنث حضرات کے لیے دو بستروں کا الگ وارڈ قائم کیا گیا ہے۔
وفا قی وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب داخل کرا تے ہوئے بتایا کہ خواجہ سراوں کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات اٹحائے جا رہے ہیں جن میں پولیس افسران کا مخنث حضرات کے ساتھ رویہ اور برتاو بہتر ہو گا،راولپنڈی پو لیس کے ساتھ باقاعدہ خط و کتابت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
میرے کپڑے چھوٹے،اس کی وجہ میں نہیں پاکستانی عوام ہیں،سامعہ حجاب – urdureport.com
صبا قمر کس کے گھر میں رہتی تھیں،صحافی کو 10 کروڑ کا نوٹس – urdureport.com
وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام صوبوں میں مشاورتی اجلاس منعقد کیے جایں گے تا کہ مخنث کمیونٹی کے ساتھ تعصب اور امتیازی سلوک کم ہو ۔حکومت نے اسلام آباد میں پہلا ٹرانسجینڈر پروٹیکشن سنٹر قائم کیا ہے ۔مخنث افراد کے لیے ہسپتالوں میں الگ وارڈ بنا ئے جا یں گے۔

