جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا.
سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 افغان خوارج کے خلاف آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔
کالج کے اندر چھپے 3 خارجی دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، جو مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کیڈٹ کالج میں موجود تھے، جنہیں اساتذہ سمیت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جج خط لکھ رہے ہیں یہ سیاستدانوں سے بڑے سیاستدان ہیں،خواجہ آصف کی تنقید – urdureport.com
اسلام آباد کچہری خود کش دھماکہ،12 افراد شہید27 زخمی،بھارت ملوث ،وزیر اعظم – urdureport.com
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج میں موجود 3 افغان خوارجین کو کالج کی ایک مخصوص عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جس عمارت میں افغان خوارج موجود ہیں، وہ کیڈٹس کی رہائشی عمارتوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔

