وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایئرپورٹس پر مسافروں اور بیرون ممالک روزگار کیلئے جانے والوں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ زیر غور ایا۔
ڈی جی ایف ائی اے رفعت مختار اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اف لوڈنگ کے معاملے پر بریفنگ دی۔ لیبر ویزے پر جانے والوں کے لیے مستند دستاویزات ہونا لازمی ہے اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز امیگریشن اور پروٹیکٹر سسٹم کی بہتری کے لیے وزارت داخلہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، جن افراد کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر کی مہر ہوگی ان کو کسی صورت اف لوڈ نہ کیا جائے۔
پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پروموٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، آف لوڈنگ کے معاملے پر وزارت اوورسیز پاکستانی، وزارت داخلہ اور ایف ائی اے کے ساتھ ملکر میکنزم تیار کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیرون ممالک روزگار کیلئے جانے والے ورکرز پاکستان کے سفیر ہیں، کاغذات مکمل ہونے کی صورت میں کسی کو غلط آف لوڈ نہ کیا جائے، وزارت داخلہ اور ایف ائی اے کے ساتھ ملکر یقینی بنائیں گے کہ کسی جو ائیرپورٹ پر غلط اف لوڈ نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھئیں
ورکرز کو ائیر پورٹس پر آف لوڈ کیو ں کیا جاتا ہے،حکام کی تحقیقات شروع – urdureport.com
پاکستان میں بے روزگاری نے 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،دس لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ شامل – urdureport.com
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے مختلف ممالک سے رابطے جاری ہیں، جبکہ امیگریشن ریفارمز کا مقصد عوام کو سہولت دینا اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو مزید بہتر کرنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے گا اور مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن سسٹم میں بھی ضروری اصلاحات لائی جائیں گی۔
اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز رحمت علی شاہ ، چیئرمین نادرا، ڈی جی و ڈائریکٹرز ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک تھے۔

