پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی 20 جنوری 2 ہزار 26 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں۔
پی ایس ایل 11 ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی 2 ہزار 26 تک کھیلا جائے گا، جس کے باعث میچز کی تعداد اور مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق 2 نئی فرنچائزز کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس نیلامی کو پہلے 6 جنوری کو ہونا تھا، بورڈ کا کہنا ہے کہ لندن اور نیویارک میں پی ایس ایل 11 کے روڈ شوز کے بعد دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھئیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ – urdureport.com
فٹ بال ورلڈکپ2026،فیفا نے ریکارڈ توڑ انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا – urdureport.com
پی سی بی نے 2 نئی ٹیموں کے لیے 6 پاکستانی شہروں فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی، حیدرآباد، مظفرآباد اور گلگت کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ ان شہروں میں پی ایس ایل کے روڈ شوز کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
پی ایس ایل 11 کو کرکٹ کی دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

