وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 1 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپسی پہنچ گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم اسٹاف کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو استقبالیہ دیا، کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا اور بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔
وزیرٍ اعظم شہباز شریف نے 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مخالف کو وہ شکست دی ہے جو وہ سوچ نہیں سکتا تھا، بھارت کے خلاف جیت بہت بڑی فتح ہے۔

