بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی سکن کیئر (جلد کی حفاظت) سے متعلق بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ اپنی ایکنی (کیل مہاسوں) کاعلاج اپنے لعابِ دہن (یعنی تھوک) سے کرتی ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میںاداکارہ تمنا بھاٹیہ بتایا کہ ’میں صبح دانت برش کرنے سے پہلے اپنی ایکنی (کیل مہاسوں) پر اپنا تھوک لگاتی ہوں، اس سے مہاسوں سے نجات مل جاتی ہے۔ رات کو ہمارے منہ میں اینٹی بیکٹیریل مادے پیدا ہوتے ہیں جن سے ایکنی کو ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھئیے
اداکارہ صائمہ نور کو سیٹ پر ہراساں کرنے کی تفصیلات منظر عام آگئیں – urdureport.com
دل والے دلہنیا لے جائیں گے،لندن کے لیسٹر اسکوائر میںراج اور سمرن کا کانسی کے مجسمہ – urdureport.com
تمنا بھاٹیہ کا یہ دعویٰ سُن کر کچھ لوگوں کو ٹوٹکے یاد آئے ہوں گے۔ جن میں وہ ایسے ہی اپنی اپنی مرض کا علاج کرتے ہیں۔
ہم میں سے بہت سے لوگوں کے چہرے پر مہاسے یا ایکنی نہ صرف بلوغت کی عمر تک پہنچنے سے پہلے بلکہ اس کے بعد بھی سالہا سال نمودار ہوتے رہتے ہیں اور کوفت کا باعث بنے رہتے ہیں۔

