خدام الحجاج سال 2026 کے لیے سرکاری ملازمین کے انتخاب میں مبینہ بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔پورٹل پر کی گئی شکایت کے مطابق بغیر فزیکل ٹیسٹ کے میرٹ لسٹ لگا کر نئے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی ڈراپ کر دیے گئے۔
درخواست گزار سرکاری ملازمین نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں بےضابطگیوں کی وزیراعظم پورٹل پر شکایات درج کروادی ہیں۔ پورٹل پر کی گئی شکایت اور امیدواروں کو سلیکشن کے پیغامات بھی منظر عام پر آگئے۔
شکایت کے مطابق 20 دسمبر کی رات پورٹل پر رزلٹ اپ لوڈ ہوتے ہی مخصوص افراد کو سلیکشن کے پیغام مل گئے۔ درخواست میں میرٹ پر امیدواروں کے انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
53 ہزار 265 پرائیویٹ عازمین حج کے منیٰ پلاٹ کی بکنگ مکمل – urdureport.com
حج 2026,خدامُ الحجاج اور ناظمین کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر – urdureport.com
خدام الحجاج کے لیے سرکاری ملازمین سے درخواستیں 30 نومبر تک طلب کی گئی تھیں، مبینہ بے ضابطگیوں پر امیدواروں نے وزیراعظم شکایت پورٹل اور وفاقی محتسب کو درخواستیں دیں۔
دوسری جانب وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سال 70 فیصد پرانے اور 30 فیصد نئے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ آبادی کے تناسب سے تمام صوبوں کو کوٹہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ خدام الحجاج سال 2026 کےلیے کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور سابقہ فاٹا کے سرکاری ملازمین نے درخواستیں دی ہیں۔


