وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے تین ارب ڈالرز میں سے ایک ارب ڈالرز کے شیئرز خریدے گا، جس کے بعد یہ رقم پاکستان کے ذمے واجب الادا نہیں رہے گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق اس سرمایہ کاری منصوبے کے تحت متحدہ عرب امارات کو فوجی فاؤنڈیشن کی کمپنیوں کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بدولت پھر تین ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی ذمے داری پاکستان سے ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پرھئیے
‘بند کرو اسے’لائیو شو کس نے زبردستی بند کرایا،احسن اقبال بول پڑے – urdureport.com
سہیل آفریدی لاھور میں،وزرا کو دھکے، "لگتا ہے اپ سب کو وٹس اپ پر ایک ہی سوال آیا ہے” – urdureport.com
واضح رہے کہ پاکستان میں فوجی فاؤنڈیشن ایک ٹرسٹ ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ فوجی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ فوج کے ریٹائرڈ افراد پر مشتمل ہے اور اس کا شمار ملک کے بڑے کاروباری گروپوں میں ہوتا ہے۔


