پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثناء جاو ید نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا جو انہیں مہنگا پڑ گیا، صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ دبئی میں نیو ایئر مناتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
میں اپنےکیل مہاسوں کا علاج تھوک سے کرتی ہوں،تمنا بھاٹیہ کا دعویٰ – urdureport.com
اداکارہ صائمہ نور کو سیٹ پر ہراساں کرنے کی تفصیلات منظر عام آگئیں – urdureport.com
اداکارہ نے دبئی کے برج خلیفہ سے خوبصورت تصاویر کے ساتھ ساتھ آتش بازی کے مناظر بھی شیئر کیے ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے دبئی ٹرپ سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان کی انسٹا پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘، جس کے جواب میں ثناء جاوید نے کہا کہ ’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘۔
https://www.instagram.com/p/DS9q-ankS1Z/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==
تاہم شوہر کے حوالے سے ثناء جاوید کا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ردِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

