پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے اور پاکستان نے بیمان ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔
نئے سال 2026 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے ہوابازی میں رابطے کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب دونوں ممالک کے براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیمان بنگلا دیش ایئررلائن کو ڈھاکا سے کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی جبکہ حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے بنگلادیش کی ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا این او سی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھئیے
پی آئی اے کا مارچ سے لندن کے لیے بھی فلائیٹس شروع کرنے کا فیصلہ – urdureport.com
پی آئی اے دنیا کی واحد ائیر لائن جس نے ماضی میں منفرد ریکارڈ بنائے – urdureport.com
ابتدائی طور بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ یعنی 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ براہ راست پروازوں کی منظوری کے بعد بیمان ایئر کو کراچی ائیرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی پیشرفت سے پاکستان اور بنگلادیش کے ایوی ایشن شعبہ کو فروغ ملے گا۔


