وینزویلا،نوبل انعام یافتہ ماریا کوریناماچادو کو امریکی حمایت حاصل ہے اور وہ ملک کی نئی لیڈر بن سکتی ہیں،۔

مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا میں نئی سیاسی لہر نے جنم لے لی ہے جبکہ جمہور یت کی خاطر لڑنے والی نوبل انعام یافتہ ماریا کوریناماچادو نے گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں آزادی کا وقت آگیا۔
اپوزیشن لیڈر کاعوام کی خودمختاری اور ملک کی تعمیر نو کا عزم، عالمی رہنماؤں سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے حزب اختلاف کے جیتنے والے امیدوار ایڈمندو گونز الیزریا کو فوری صدر مقرر کرنیکا مطالبہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھئیے
وینزویلا کی خاتون سیاستدان نے امن کا نوبل انعام2025جیت لیا، ٹرمپ آوٹ – urdureport.com
ماریاماچاڈو نےمجھے فون کیا شاید وہ نوبیل انعام مجھے دینا چاہتی تھیں۔ٹرمپ – urdureport.com
غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے اسے "آزادی کا لمحہ” قرار دیا اور ملک میں جمہوری تبدیلی کی حمایت کی۔

انہوں نے اپوزیشن کے جیتنے والے امیدوار ایڈمندو گونز الیزریا کو فوری صدر مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

