• Home  
  • بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھجوانے کا اعلان
- Uncategorized

بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھجوانے کا اعلان

بھارتی ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرالاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جانے کا اب […]

بھارتی ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرالاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جانے کا اب کوئی جواز نہیں رہا کیونکہ بھارت ہمارے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں بظاہر ناکام نظر آرہا ہے۔

بنگلا دیش نے بھارت سے اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل سے بنگلادیشی کھلاڑی کو نکالے جانے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں