پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی فرنچائزز کے حصول کے لیے نیلامی میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں سمیت مجموعی طور پر 10 خواہشمند فریقین کے بیچ مقابلہ ہو گا۔ مگر اس مرتبہ فرنچائز کی فروخت کا عمل ماضی سے مختلف ہو گا۔
پہلے استعمال ہونے والے سیلڈ بڈ طریقہ کار کے بجائے، پی سی بی نے اوپن آکشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث بولی کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں آٹھ جنوری کو نیلامی ہو گی۔
یہ بھی پڑھئیے
بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رُخ خان کو ’غدار‘ کا طعنہ – urdureport.com
پی ایس ایل کب سے شروع ہو گا تاریخ کا اعلان ہو گیا – urdureport.com
دستاویزات کے مطابق نیلامی کے اس عمل کا آغاز ریزرو پرائس کے اعلان سے ہوگا جبکہ فریقین کی طرف سے ریئل ٹائم میں بولیاں لگائی جائیں گی۔
بولی جیتنے والے فریق کو نئی فرنچائز ملے گی اور وہ ٹیم کے لیے چھ شہروں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔ اگر کوئی کامیاب بولی دہندہ اس فہرست سے ہٹ کر کسی شہر کا نام تجویز کرتا ہے تو اس کے لیے بھی ایک طریقہ کار موجود ہے۔
پی سی بی ایک مرتبہ کی فیس کے طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر لے گا جس کے بعد وہ اس پر غور کر سکتا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ بورڈ کا ہی ہو گا۔

