• Home  
  • وینزویلا کےصدر مادورو کا گرفتاری کے دوران پہنا نائیکی کا ٹریک سوٹ مارکیٹ سے آؤٹ آف اسٹاک ہو گیا۔
- دنیا

وینزویلا کےصدر مادورو کا گرفتاری کے دوران پہنا نائیکی کا ٹریک سوٹ مارکیٹ سے آؤٹ آف اسٹاک ہو گیا۔

گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے رات گئے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کی گرفتاری کے دوران پہنا جا نے والا نائیکی کا سوٹ آوٹ آف سٹاک ہو گیا۔ بعد ازاں امریکی فوج کی جانب سے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ […]

گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے رات گئے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کی گرفتاری کے دوران پہنا جا نے والا نائیکی کا سوٹ آوٹ آف سٹاک ہو گیا۔

بعد ازاں امریکی فوج کی جانب سے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن میں صدر مادورو کو نائیکی کا ٹریک سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی صدر مادورو کا پہنا جانے والا نائیکی کا ٹریک سوٹ مارکیٹ سے آؤٹ آف اسٹاک ہو گیا۔

متعدد آن لائن پلیٹ فارمز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریک سوٹس کی مانگ میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وینزویلا کے صدر کو ایک جہاز پر آنکھوں پر پٹی باندھے اور ہتھکڑیاں لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں