• Home  
  • وینزویلا صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران کیوبا کے فوجیوں سمیت 55 ہلاک
- دنیا

وینزویلا صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران کیوبا کے فوجیوں سمیت 55 ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں، جس میں بڑی تعداد کیوبا کے فوجیوں کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس آپریشن کی کامیابی پر ’خوشی‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم نے کراکس کو حیران […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں، جس میں بڑی تعداد کیوبا کے فوجیوں کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس آپریشن کی کامیابی پر ’خوشی‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم نے کراکس کو حیران کر دیا‘۔دوسری جانب وینزویلا اور کیوبا کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کارروائی میں دونوں ممالک کی افواج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے، جس کے نتیجے میں صدر مادورو کو گرفتار کیا گیا۔

کیوبا کی حکومت نے اپنے 32 فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو اس کارروائی میں ہلاک ہوئے۔مادورو نے اپنے 12 سالہ دورِ اقتدار میں، اپنے پیش رو ہیوگو شاویز کی طرح اپنی حفاظت کے لیے کیوبا کے خصوصی فوجی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا تھا۔

اسی دوران وینزویلا کی فوج نے بھی آن لائن ایک فہرست جاری کی ہے جس میں اس کے 23 اہلکاروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں پانچ کرنل بھی شامل ہیں۔کیوبا اور وینزویلا کی بائیں بازو کی حکومتیں عام طور پر فوجی تعاون، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعلقات رکھتی ہیں، جس کی بڑی وجہ ان پر امریکی دباؤ ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں