پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 ٹیموں کی نیلامی شروع ہونے سے چند لمحے قبل ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے اچانک نیلامی کے عمل سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر صرف ایک کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی اور اس خطے کو آواز دینے کی کوشش تھی، جو طویل عرصے تک نظر انداز ہوتا رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپس آئے تو اس کی وجہ بھی وہی ہوگی، کیونکہ جنوبی پنجاب ان کے دل کے قریب ہے اور وہی ان کا گھر ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سال وہ اسٹیڈیم میں بطور تماشائی موجود ہوں گے اور شائقین کے ساتھ جشن منائیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل ہو گئی ہیں،آغاز26مارچ سے ہو گا – urdureport.com
عثمان خواجہ الوداعی تقریب جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے شمپین کی بارش نہیں برسائی – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ جب ملتان کی ٹیم فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تو وہ اس کے لیے تیار ہوں گے۔

