• Home  
  • پاکستان میں نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے
- ٹاپ سٹوری

پاکستان میں نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے

وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی کابینہ کو وزارت خزانہ کی جانب […]

وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں