زینتھ پبلک ریلیشنز (Xenith PR) نے ریپو میڈیا انٹیلی جنس (Repu Media Intelligence) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فروری 2026 سے ایکیومن میڈیا انٹیلی جنس (Acumen Media Intelligence) کو زینتھ پی آر کی اسٹریٹجک کمیونیکیشن سروسز کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس اشتراک کے ذریعے زینتھ پی آر کی کارپوریٹ کمیونیکیشن اور ریپوٹیشن مینجمنٹ میں مہارت کو ایکیومن کے جدید، اے آئی پر مبنی بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم کے ساتھ یکجا کیا جائے گا۔ ایکیومن کے جدید مارکیٹ انٹیلی جنس ٹیک ماڈل کو اپنانے کے ذریعے جس میں عالمی رسائی کے ساتھ پاکستان مرکوز مواد اور اردو سمیت علاقائی زبانوں کی لوکلائزیشن شامل ہے اور جو روایتی، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا احاطہ کرتا ہے، زینتھ پی آر اپنی میڈیا لسٹننگ اور انسائٹس کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس اقدام کے تحت روایتی میڈیا مانیٹرنگ سے آگے بڑھتے ہوئے ریئل ٹائم، انسائٹ پر مبنی فیصلہ سازی، ٹاسک آٹومیشن اور پیش گوئی پر مبنی انٹیلی جنس کو فروغ میں مدد ملے گی۔
اس مفاہمتی یادداشت پر ریپو میڈیا انٹیلی جنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور شریک بانی، عون دارا خان اور زینتھ پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، راحیل نبی نے دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھئیے
زینتھ پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر اور سی ای او، راحیل نبی نے کہا”ہم ریپو کے ساتھ شراکت داری پر نہایت خوش ہیں جس کے تحت ہم دنیا کے بڑے میڈیا انٹیلی جنس پلیٹ فارمز میں سے ایک، ایکیومن، کو اپنا رہے ہیں تاکہ اے آئی کو بامعنی انداز میں اپنے آپریشنز میں شامل کیا جا سکے۔ ایسے وقت میں جب بیانیے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اے آئی پر مبنی میڈیا انٹیلی جنس ہمیں بدلتی ہوئی صورت حال کو بہتر طور پر سمجھنے، ریئل ٹائم معلومات کے ذریعے مضبوط بیانیے تشکیل دینے اور اپنے کلائنٹس کی زیادہ وضاحت اور اعتماد کے ساتھ رہنمائی کرنے میں مدد دے گی۔“
ریپو میڈیا انٹیلی جنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور شریک بانی، عون دارا خان نے اس موقع پر کہا”یہ مفاہمتی یادداشت ڈیٹا پر مبنی انٹیلی جنس کو اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ساتھ ضم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایکیومن کی اے آئی پر مبنی میڈیا انٹیلی جنس صلاحیتوں کو زینتھ پی آر کی بیانیے اور اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ کی گہری سمجھ کے ساتھ ملا کر ہم مقامی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی زیادہ مؤثر اور واضح معلومات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے ریپوٹیشن مینجمنٹ مزید مضبوط ہوگی اور اداروں، تنظیموں اور رہنماؤں کو تیزی سے پیچیدہ ہوتے ماحول میں بہتر اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔“
مفاہمتی یادداشت کے تحت یہ شراکت داری محض ٹیکنالوجی کے انضمام تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اے آئی پر صنعت کے اعتماد کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات بھی کیے جائیں گے، جبکہ یہ بھی اجاگر کیا جائے گا کہ ریئل ٹائم انٹیلی جنس اور ماہرانہ تجزیہ کس طرح ریپوٹیشن مینجمنٹ اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔

