پاکستان نے باضابطہ طور پر اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی اوتار ’لیلیٰ‘ متعارف کروا دی ہے جو ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام ہے۔
ایک خصوصی تقریب میں اس کے اعلان کے مو قع پر وفاقی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی نے ’لیلا‘ کو ایک ’تاریخی اور قابل تقلید اقدام‘ قرار دییتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے اے آئی شعبے کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ’لیلیٰ‘ محض ایک علامتی منصوبہ نہیں بلکہ ایک عملی اقدام ہے۔ یہ اوتار شہریوں کو تعلیمی رہنمائی فراہم کرے گا، مختلف شہری خدمات کے بارے میں معلومات دے گا اور متعدد زبانوں میں صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’لیلیٰ‘ کا آغاز پاکستان کی تکنیکی ترقی اور معاشی فروغ میں ایک سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے جبکہ عوامی خدمات کی فراہمی اور صنعتی ترقی میں بھی یہ اہم کردار ادا کرے گا۔


