پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی 2016 سے جاری ان کا پی ایس ایل میں تسلسل بھرا سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق قومی کپتان شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبر شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل کے10سال کےکریئر میں آن اینڈ آف دی فیلڈ ہرلمحے سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ اس سفر کو یہاں ختم کروں۔
یہ بھی پڑھئِے
بنگلہ دیش نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا آئی سی سی سے مزاکرات ناکام – urdureport.com
پی ایس ایل کے 11ویں سیزن کے 30 جنوری کو ڈرافٹ کے انعقاد کا امکان ۔ – urdureport.com
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل میں میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔ شکریہ ”پی ایس ایل“۔
شعیب ملک نے پی ایس ایل کے اب تک کے تمام 10 سیزن کھیلے ہیں،وہ بیرون ملک اور پاکستان میں اس ٹورنامنٹ کا حصہ رہے۔
انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیرئیر کے دوران 4 ٹیموں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔

