امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے اپنے منصوبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس اعلان کے بعد نیٹو اتحاد میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد یورپی یونین نے امریکا کے خلاف تجارتی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے اپنے ارادے کو دوٹوک انداز میں دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ”واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں“۔ انہوں نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ امریکا اپنے مقصد کے لیے طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بیان نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے گفتگو کے بعد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ امریکی قومی سلامتی اورعالمی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
یورپ کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔نیٹو کےآٹھ یورپی ممالک امریکہ کے آگے ڈٹ گئے – urdureport.com
جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔ایران – urdureport.com
خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ گرین لینڈ میں امریکی پرچم تھامے دکھائی دیتے ہیں، جب کہ ایک اور تصویر میں نقشے کے ذریعے کینیڈا اور گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

