امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت میں4کھرب کمالیے۔، نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدتِ صدارت کے دوران عوامی خدمت کے بجائے ذاتی دولت میں غیر معمولی اضافہ کیا،

ادارتی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ خاندان کی کمائی کے بڑے ذرائع میں میڈیا اور ٹیک کمپنیاں بھی شامل رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمیزون نے میلانیہ ٹرمپ پر ڈاکیومنٹری کے حقوق کے لیے 28 ملین ڈالر ادا کیے، یہ رقم مارکیٹ ریٹ سے کہیں زیادہ تھی، بڑی ٹیک و میڈیا کمپنیوں نے تصفیوں میں 90.5 ملین ڈالر دیے۔
کرپٹو، کارپوریٹس، تحائف،غیر ملکی سودے، میڈیا تصفیے اور طاقت کا سودا،بیرونِ ملک 20 سے زائد منصوبے ،عمان، بھارت اور سعودیہ میں بڑے تجارتی سودے ، مجموعی کمائی امریکی اوسط گھریلو آمدن سے 16,822 گنا زیادہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھئیے
ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ڈٹ گئے۔نیٹو اتحاد میں تناو – urdureport.com
امریکہ نے ایران پر حملہ کیوں نہ کیا،صدر ٹرمپ نے اس کی وجہ بتا دی – urdureport.com
ایک سال پہلے،ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی عوام کی خدمت کاحلف اٹھایا تھا۔انہوں نےصدارت کےعہدے کواپنی دولت بڑھانے کے لیےاستعمال کرنے پرتوجہ مرکوز رکھی۔جائزے کے مطابق ٹرمپ نے تقریباً 4کھرب روپے(1.4 ارب ڈالر) کمائے، یہ رقم حتمی نہیں بلکہ کم بتائی جا رہی ہے۔
صدارت کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا، بیرونِ ملک 20 سے زائد منصوبے شروع یا آگے بڑھائے گئے، ان منصوبوں میں غیر ملکی حکومتوں کا تعاون شامل رہا، عمان، بھارت اور سعودی عرب میں بڑے تجارتی سودے ہوئے، ٹرمپ کے نام کے لائسنس سے 23 ملین ڈالر کمائے گئے، اور اس عمل نے مفادات کے ٹکراؤ کے سنگین خدشات کو جنم دیا۔

