• Home  
  • درامدی موبائل فون ٹیکسز یا کسٹم ویلیو میں کمی،جانئیے قیمت میں کتنی کمی ہوئی
- جدید دنیا

درامدی موبائل فون ٹیکسز یا کسٹم ویلیو میں کمی،جانئیے قیمت میں کتنی کمی ہوئی

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 62 اقسام کے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی نئی کسٹم ویلیو مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، جن کمپنیوں کے درآمد شدہ فونز کی کسٹم ویلیوز میں کمی کی گئی ان میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل […]

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 62 اقسام کے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی نئی کسٹم ویلیو مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، جن کمپنیوں کے درآمد شدہ فونز کی کسٹم ویلیوز میں کمی کی گئی ان میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس شامل ہیں۔یہ حکم نامہ بنا کسی پیکنگ اور ایکسسریز کے درآمد کیے گئے پرانے فونز پر لاگو ہو گا۔

پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، صارفین درآمد شدہ فونز اپنا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ فونز پر ٹیکس کا تعین ان کی کسٹم ویلیو کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پر رجسٹر کروانے پر مختلف شرح لاگو ہوتی ہے۔

پاسپورٹ پر رجسٹر کروانے پر 30 ڈالر تک کی ویلیو کے فونز پر 430 روپے، 30 سے 100 ڈالر مالیت کے فونز پر تین ہزار 200 جبکہ 100 سے 200 ڈالر کے فون پر نو ہزار 580 روپے ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

پی ٹی اے 200 سے 350 ڈالرز کے فونز پر 12 ہزار 200 روپے کے علاوہ 17 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے جبکہ 350 سے 500 ڈالرز کے فونز پر 17 ہزار 800 روپے کے علاوہ 17 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے۔

500 ڈالرز سے زائد ویلیو کے فونز پر ٹیکس 27 ہزار 600 روپے کے علاوہ 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی لاگو ہوتا ہے۔

شناختی کارڈ پر رجسٹر کروانے پر 30 ڈالر تک کی ویلیو کے فونز پر 550 روپے، 30 سے 100 ڈالر مالیت کے فونز پر چار ہزار 323 جبکہ 100 سے 200 ڈالر کے فون پر 11 ہزار 561 روپے ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

پی ٹی اے 200 سے 350 ڈالرز کے فونز پر 14 ہزار 661 روپے کے علاوہ 17 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے جبکہ 350 سے 500 ڈالرز کے فونز پر 23 ہزار 420 روپے کے علاوہ 17 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے۔

500 ڈالرز سے زائد ویلیو کے فونز پر ٹیکس 37 ہزار سات روپے کے علاوہ 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی لاگو ہوتا ہے۔

پاکستان میں کسی بھی درآمد شدہ موبائل فون پر مقامی سم استعمال کرنے کے لیے اسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹر کروانا پرتا ہے ۔

ملک میں استعمال شدہ موبائل شدہ کی مانگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران 417 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ سال 24-2023 میں اسی مدت کے دوران 535 ارب روپے کے فونز ملک میں آئے تھے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں