لاھور قلندر کی ملکیت کے کیس میں ثالثی ٹریبونل نے فیصلہ دیا کہ فواد رانا کے شیئرز ان کے بھائیوں نے فراڈ کے ذریعے ہتھیائے تھے۔
لاہور قلندرز کے بانی اور QALCO کے سربراہ فواد رانا نے اپنے چھوٹے بھائیوں عاطف رانا اور ثمین رانا کے خلاف طویل قانونی جنگ کے بعد تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔
کرکٹ مداح فواد رانا کو لاہور قلندرز کا دل سمجھتے ہیں جو کہ کرکٹ سے لگاو رکھتے ہیں اور حارث رؤف جیسے اسٹار کھلاڑی سامنے آئے۔
ٹریبونل کی سربراہ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واضح کیا کہ فواد رانا، ملک میں موجود نہیں تھے جب ان کے بھائیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے حقوق سے دستبرداری پر دستخط کر دیے تھے۔
فیصلے کے مطابق، عاطف اور ثمین رانا کے پاس 45 دن کی سخت مہلت ہے، جس میں انہیں یا توQALCO کو 51 فیصد شیئرز واپس کرنا ہوں گے، تاکہ فواد رانا کو مکمل انتظامی کنٹرول مل سکے، یا 2.3 ارب روپے زائد مارک اپ ادا کرنا ہوں گے، جس کی سود سمیت کل رقم قریباً 3 ارب روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
پی ایس ایل کے 11ویں سیزن کے 30 جنوری کو ڈرافٹ کے انعقاد کا امکان ۔ – urdureport.com
وقت آگیا ہے کہ اس سفر کو یہاں ختم کروں شعیب ملک نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا – urdureport.com
ہمیں جوائن کریں
(3) Urdu Report (@UrduReportpk) / X
ٹریبونل نے میں ایک خفیہ ایگریمنٹ بھی بے نقاب ہو گیا جس میں فواد رانا کے بھائیوں نے ان کی اجازت کے بغیر 30 فیصد شیئرز کسی ’مسٹر نیازی‘ کو 5 ملین ڈالر میں فروخت کیے تھے۔

