پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کے نام سے منسوب نئی ٹیم ایف کے ایس گروپ کی ملکیت ہے لیکن پی ایس ایل میں کروڑوں روپے بولی لگانے والی سفید کپٹروں میں ملبوس ایک میڈم وائرل ہو رہی ہیں۔
سفید لباس میں ملبوس خاتون نے کیسے کرکٹ فینز کے دل جیتے؟

سفید لباس میں ملبوس خاتون لاھور قلندر کے فواد رانا کے بعد دوسری اہم شخصیت ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہوئیں اور انہوں نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے۔
اس میڈم کو ہر طرف سے شکریہ میڈم کے کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔
ایف کے ایس گروپ کے صدر فواد سرور کون ہیں؟
ایف کے ایس گروپ ایک متنوع سرمایہ کاری گروپ ہے جو شمالی امریکہ میں کرکٹ کی مختلف ٹیموں کا مالک ہے۔ گروپ کے پاس ڈی ایف ڈبلیو کنگز مین اور کنگز مین ایکس جیسی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایف کے ایس گروپ کے صدر فواد سرور ہیں اور حیدرآباد فواد سرور کا شہر ہے۔
وہ یہاں رہتے نہیں لیکن ان کا دل حیدرآباد میں ہی رہتا ہے۔
فواد سرور نے اپنے شہر حیدرآباد سے منسوب کرنے کے لیے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم باضابطہ طور پر 175 کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً $6.25 ملین USD) میں حاصل کی ۔
امریکا میں مقیم ادارے ایف کے ایس گروپ نے اسلام آباد میں پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کی نیلامی کے دوران سب سے اونچی بولی لگا کر ٹیم کی مینجمنٹ کے حقوق حاصل کیے۔
گروپ سربراہ فواد سرور نے ٹیم کو خریدنے میں اپنی کامیابی کا اعلان ہونے کے فوراً بعد اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام حیدر آباد سے منسوب کریں گے۔
اس نئی ٹیم کا مکمل نام کیا ہوگا، یہ بعد میں سامنے لائیں گے اور امکان ہے کہ وہ حیدر آباد میں نیاز اسٹیڈیم میں کی بحالی میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
ٹیم کے حقوق حاصل کرنے والے ممتاز بزنس مین فواد سرور حیدر آباد میں پیدا ہوئے،
وہیں اسکولنگ مکمل کی اور مزید تعلیم دنیا کے بہترین اداروں سے حاصل کرنے کے بعد کاروبار میں آئے، وہ خود بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
آج کل وہ امریکا میں رہتے ہیں۔
سفیدلباس میں ملبوس کروڑوں کی بولی بڑھانے والی میڈم کون؟

پی ایس ایل کی بولی کے دوران سفید ڈریس میں وائرل خاتون بنیادی طور پر حیدر آباد ٹیم کی مالک نہیں بلکہ اس کے مالک فواد سرور ہیں .
یہ خاتون ایف کے ایس گروپ کے فنانس کو دیکھتی ہیں اور اوورسیز پاکستانی ہیں اور امریکہ میں پلی بڑھی ہیں۔
Laura Russo لارا روسو کو ایف کے ایس گروپ کے ڈائریکٹر فنانس کی ذمہ داریوں پر متعین کیا گیا ہے جو کہ پی ایس ایل میں بولی کے دوران کروڑوں روپے کو بڑھا کر بو ل دیتی تھیں اور انہوں نے پاکستان ناظرین کے دل جیت لیے ۔
The bidding wars that encapsulated the thrilling HBL PSL Teams Auction 2026 🤩
What was your favourite moment of the event❓#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/dlayxDlXPv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 9, 2026

