انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جس پر پاکستان نے بھی اپنا رعدمل دیا ہے۔

آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو لے لیا گیا ہے، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا اور اپنے میچز سری لنکا منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔ ہفتے سے زائد کے دورانیے میں اس معاملے پر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی سی سی نے کہا کہ بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور اُن کے تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پلیٹ فارم سے بنگلادیش بورڈ کو یقین دہانیاں بھی کرائیں
اعلامیے میں کہا کہ بدھ کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بنگلا دیش کو 24 گھنٹوں میں تصدیق کرنے کا کہا گیا۔بی سی بی کی جانب سے کوئی تصدیق ڈیڈ لائن کے دوران موصول نہیں ہوئی، طریقہ کار کے مطابق متبادل ٹیم کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئیے
ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے, بنگلہ دیش کا سخت ردعمل آگیا – urdureport.com
بھارت بنگلہ دیش اختلافات بڑھ گئے سفیروں کی فیملیز واپس – urdureport.com
ہمیں جوائن کریں
(3) Urdu Report (@UrduReportpk) / X
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔


