فٹبال کی دُنیا کے بڑے نام کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر میں مستقبل سے متعلق بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ آخر کار النصر کلب کو چھوڑ رہے ہیں۔
سعودی پرو لیگ کے میچ میں ’النصر کلب کی ٹیم نے رونالڈو کے بغیر الجریح کے خلاف میچ کھیلا مگر کرسٹیانو رونالڈو سکواڈ کا حصہ نہیں تھے جس سے شکوک و شبہات نے جنم لیا۔
پرتگالی اخبار کے مطابق 40 سالہ رونالڈو نے کھیلنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ( پی آئی ایف) کی جانب سے کلب کے انتظامی معاملات سے ناخوش ہیں۔
النصر اور الہلال ملک دو بڑے کلب ہیں دونوں ہی پی آئی ایف کے زیرِ انتظام ہیں، جو انگلش کلب نیو کاسل یونائیٹڈ کو بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔
رونالڈو نے سنہ 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد النصر میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے تھے۔
جنھیں سالانہ 177 ملین پاؤنڈ تنخواہ دی جاتی ہے تاہم اب تک وہ صرف عرب کلب چیمپیئنز کپ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
پانچ مرتبہ بالون ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے جون سنہ 2025 میں النصر کے ساتھ دو سال کا ایک نیا معاہدہ کیا تھا۔
اس سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ کلب چھوڑ کر حریف ٹیم الہلال میں عارضی طور شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے

