لاہور میں بسنت کی خوشیاں کے دوران رات بارہ بجے کے بعد پتنگ بازی کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف واقعات میں چھے افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہو گیا

لاہور میں بسنت 2026 کے موقع پر پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے حادثات میں چھے افراد زخمی ہو گئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جن کو طبی امداد دی گئی جبکہ اس دوران ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق شخص بجلی کے کھمبے سے لٹکی پتنگ اُتارتے ہوے ہلاک ہوا۔
لوئر مال میں پتنگ لوٹتے ہوئے بارہ سالہ عبد الواحد زخمی ہوا۔اسی طرح گلشن راوی ہی میں چودہ سالہ سلمان درخت پر چڑھ کر پتنگ اتار رہا تھا کہ نیچے گر پڑا۔رات بارہ بجے کے بعد اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر چھ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
لاھور میں موجودہ حکومت نے 25 سال بعد مشروط طور پر بسنت پر پتنگ بازی کی اجازت دی تھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس سلسلے مین سخت اقدامات اٹحانے کی ہدایت کی تحی۔
یہ بھی پڑھئِے

