• Home  
  • نیپرا نے چھوٹے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز بھی عائد کر دئیے
- ٹاپ سٹوری

نیپرا نے چھوٹے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز بھی عائد کر دئیے

سولر نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک اور بم گرا دیا گیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وزارت توانائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین پر […]

سولر نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک اور بم گرا دیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وزارت توانائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین پر ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال پر 200 روپے فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے جبکہ 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کو 300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسی طرح نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بھی مختلف کیٹیگریز مقرر کی گئی ہیں، 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر 275 روپے، 200 یونٹ تک 300 روپے اور 300 یونٹ تک کے صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے۔

301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 400 روپے جبکہ 401 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو 500 روپے فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

ماہانہ 500 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 675 روپے فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے۔

نیپرا کے مطابق یہ اقدام پاور سیکٹر کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور نظام کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے اطلاق کے بعد صارفین کے ماہانہ بلوں میں مقررہ فکسڈ چارجز شامل کیے جائیں گے۔

سولر سسٹم : یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم،نیپرا نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا

سولر صارفین کے لیے اچھی خبر وزیر اعظم نے ہدایات جاری کر دیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں