پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرے کا بارش سے متاثر ہونے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، پیشگوئی کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں بارش کا امکان 55 سے 60 فیصد تک ہے۔
ہواؤں کے ساتھ دن بھر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک بارش کا امکان 55 سے 59 فیصد کے درمیان رہے گا، جو کہ میچ کے مقررہ اوقات سے براہِ راست مطابقت رکھتا ہے۔
یہ میچ کولمبو کے معروف آر پریما داسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
ٹورنامنٹ کے موجودہ پوائنٹس سسٹم کے تحت اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئِے

