دہلی ہائیکورٹ نے بالی وڈ اداکار راج پال یادو کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
دلی کی تہاڑ جیل میں قید راجپال یادو کی عبوری ضمانت اِس کیس کی اگلی سماعت (جو 18 مارچ کو ہو گی) تک منظور کی گئی ہے۔
دہلی ہائیکورٹ نے نو کروڑ روپے مالیت کا چیک باؤنس ہونے سے متعلق ایک کیس میں یہ ضمانت ایک لاکھ روپے کے بانڈز (زر ضمانت) کے عوض منظور کی ہے۔
مام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد راجپال یادو جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے.‘
یاد رہے کہ راجپال یادو نے پانچ فروری کو چیک باؤنس ہونے سے متعلق کیس میں خود کو حکام کے حوالے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئیے


