ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں اب تک 7 ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ ایک ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
ورلڈ کپ کے چار گروپس میں سے ویسٹ انڈیز، بھارت، جنوبی افریقا، انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
گروپ اے میں شامل پاکستان اور امریکا کے درمیان سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے سخت مقابلہ ہے۔
پاکستان اپنا اگلا میچ کل نمیبیا کے خلاف کھیلے گا، اس اہم میچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
جیت کی صورت میں گرین شرٹس براہ راست اگلے مرحلے میں جگہ بنا لے گی ، بارش کی صورت میں میچ منسوخ ہونے پر بھی پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔
سپر 8 مرحلے میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ ون میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جب کہ گروپ ٹو میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان یا امریکا شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیں


