بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اپنی سابقہ اہلیہ اور 5 سالہ بیٹے کو 4 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری کار گفٹ کردی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارتی ٹیم میں شامل ہاردک پانڈیا نے اپنے 5 سالہ بیٹے اگستیا کو تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے میں دی۔
See this Instagram post by @landrover_mumbai https://t.co/CDtFwxozag
— Urdu Report (@UrduReportpk) February 22, 2026
ممبئی میں ایک شو روم میں ہونے والی تقریب میں اگستیا کو خوشی سے گاڑی کا معائنہ کرتے اور نتاشا اسٹینکووچ کو چابیاں وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے 31 مئی 2020 کو شادی کی تھی اور اسی سال ان کے ہاں بیٹے اگستیا کی پیدائش ہوئی۔
دونوں نے فروری 2023 میں دوبارہ شادی کی تقریب بھی منعقد کی، تاہم جولائی 2024 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔
علیحدگی کے اعلان میں دونوں نے کہا تھا کہ وہ بیٹے کی خوشی اور بہتر مستقبل کے لیے مل کر اس کی پرورش جاری رکھیں گے۔


