بل گیٹس Bill Gates نے بدنام زمانہ مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین Jeffrey Epstein کے ساتھ اپنے تعلق کو "بڑی غلطی” قرار دیتے ہوئے معذرت کر لی ہے۔

امریکی اخبار The Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک داخلی اجلاس کے دوران اعتراف کیا کہ ایپسٹین سے ملاقاتوں نے ان کی فلاحی تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور منفی تاثر پیدا کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ انھوں نے دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے جس پر وہ شرمندہ ہیں۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے باعث متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی یا غیر اخلاقی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی ایپسٹین کی متاثرہ خواتین سے کبھی رابطہ رکھا۔
ان کے مطابق متنازع تصاویر ایپسٹین کے دفتر میں لی گئیں، جہاں عملے کی درخواست پر تصویر بنوائی گئی تھی۔
بل گیٹس نے بتایا کہ ان کی ایپسٹین سے پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی تھی جبکہ 2013 سے ان کی سابقہ اہلیہ Melinda French Gates نے اس تعلق پر تحفظات کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سابقہ اہلیہ کے خدشات درست ثابت ہوئے۔
واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک کی حراست میں انسانی اسمگلنگ کے مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔
اس سے قبل 2008 میں امریکی ریاست فلوریڈا میں وہ کم عمر لڑکی سے جسم فروشی کے الزام میں سزا یافتہ بھی رہ چکا تھا۔
بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے اقدامات سے ان کی فلاحی تنظیم کے بنیادی اصولوں سے متصادم تاثر پیدا ہوا، جس پر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے


