• Home  
  • امریکہ کے 560 فوجی مارے جا چکے ہیں ،ایران کا دعویٰ
- ٹاپ سٹوری

امریکہ کے 560 فوجی مارے جا چکے ہیں ،ایران کا دعویٰ

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، دونوں جانب سے ہلاکتوں اور حملوں کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ ایرانی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق کویت میں […]

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، دونوں جانب سے ہلاکتوں اور حملوں کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔


ایرانی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید برآں ایران کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز USS Abraham Lincoln کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ United States Central Command (سینٹ کام) نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑا محفوظ ہے اور ایرانی میزائل جہاز کے قریب تک نہیں پہنچ سکے۔

البتہ سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپوں کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر سابق امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ملٹری کمان مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور ایران ہتھیار ڈالنے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔
ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے تین تیل بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

علاوہ ازیں بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ مسقط کے قریب ایک بحری جہاز کو بھی ہدف بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


دونوں ممالک کے متضاد بیانات کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے اور خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں