ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کی موت کی تصدیق کر دی۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ کی شہادت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وہ ’اپنے گھر میں‘ ہلاک ہوئی ہیں۔گزشتہ روز امریکی حملے میں زخمی ہو گئیں تھیں۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ منصورہ کوما میں ہیں۔ خیال رہے اسرائیلی اور امریکی حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، نواسی اور ایک داماد کی موت کی تصدیق پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
ایران کے رہبرِ اعلیٰ کا خاندان ان کی اہلیہ، چار بیٹے اور دو بیٹیوں پر مشتمل ہے


