تھائی لینڈ کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے تھائی مال بردار جہاز پر حملہ ہوا ہے جس کے بعد عملے کو بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور اسے فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین جہازوں کو ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک تھائی کارگو جہاز میں آگ لگ گئی ہے
رائل تھائی نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر عملے کے 23 ارکان سوار تھے عمان کی بحریہ نے عملے کے 20 ارکان کو بچا لیا ہے جبکہ باقی افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
رائل تھائی نیوی کا کہنا ہے کہ حکام کو تقریباً 11:00 بجے واقعے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس ملک کے وقت کا حوالہ دے رہے ہیں۔
مزید کہنا ہے کہ جہاز پر حملہ متحدہ عرب امارات کی خلیفہ بندرگاہ سے روانہ ہونے کے کئی گھنٹے بعد ہوا۔ حملے کی وجوہات کے متعلق ابھی تفتیش جاری ہے۔
برطانیہ کے میری ٹائم مانیٹر ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے یہ دعویٰ کیا۔ہے کہ اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تنازع کے آغاز سے لے کر اب تک 13 جہازوں پر حملہ ہو چکا ہے۔


