• Home  
  • ایران جنگ: امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ
- ٹاپ سٹوری

ایران جنگ: امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ

ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی […]

ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا ہے۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ہے۔

اپنے بیان میں ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ طیارے میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں