وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں تباہ کن اضافہ کر دیا۔
حکومتی اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک کو سنگین توانائی بحران کا سامنا ہے اور خطے کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مخصوص شعبوں کو سبسڈی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔
موٹر سائکل کو سبسڈی
انہوں نے اعلان کیا کہ موٹر سائیکل سواروں کو تین ماہ کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
، جبکہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے محدود ریلیف اقدامات کیے جا رہے ہیں
یہ بھی پڑھئِے


