• Home  
  • امریکہ کے پیغامات ملے فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،عباس عراقچی
- ٹاپ سٹوری

امریکہ کے پیغامات ملے فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کئی دنوں سے امریکی فریق نے مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیجنے شروع کیے ہیں،لیکن فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کاایران کے سرکاری ٹی وی کے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ چونکہ یہ پیغامات ’دوستانہ ممالک کے ذریعے پہنچائے گئے اور […]

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کئی دنوں سے امریکی فریق نے مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیجنے شروع کیے ہیں،لیکن فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کاایران کے سرکاری ٹی وی کے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ چونکہ یہ پیغامات ’دوستانہ ممالک کے ذریعے پہنچائے گئے اور ایران نے ان کا جواب اپنی پوزیشن بیان کرکے اور انتباہ جاری کرکے دیا، یہ نہ مکالمہ ہے، نہ مذاکرات، اور نہ ہی اس نوعیت کی کوئی چیز۔‘

انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ فی الحال ایران کی پالیسی دفاع جاری رکھنے کی ہے اور ان کا ’فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ اس رائی ل کی جنگ ہے اور اس کی قیمت خطے کے عوام اور امریکہ کے عوام ادا کر رہے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں